Friday, August 22, 2014

گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی کو اقتباس

گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی کو
" جان نثار" کی والہانہ سچی محبت۔
"اندھے قانون"کی لاٹھی ۔۔۔
"دنیا" کے ہر مذہب کی رضا
"مجبور " والدین" کی رضامندی ۔
"غیرت مند" بھائیوں کا وقتی سمجھوتہ ۔۔
" یار دوستوں " کی "دلی" خوشی
اور
"اپنے" ضمیر کی آواز کا اطمینان مل بھی جائے
لیکن !!!
اُسے " عزت" کبھی بھی نہیں ملتی ۔ اپنی ساری زندگی کی قیمت پر بھی نہیں۔ اپنی آنے والی نسلوں کے سامنے بھی نہیں۔
اسے صرف سمجھوتے کرنے ہوتے ہیں۔ وہ سمجھوتے جن سے فرار کے لیے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
زندگی کا یہ گول چکر اسے ساری زندگی گزار کر ہی سمجھ آتا ہے۔
" عزت" دنیا میں سب سے قیمتی اور کم یاب شے ہے جو ہمیں دوسروں کے رویےاور اپنے دل کی آنکھ میں اپنے لیے ملتی ہے " ۔
ملتی رہے تو ہم اس کے ماخذ پر غور کیے بنا ہمیشہ "ٹیک اٹ فور گرانٹڈ" لیتے ہیں ۔۔۔ جانے لگے تو اتنی بے وفا ہے کہ ہماری ذرا سی بھول سے یوں خفا ہو جاتی ہے کہ دلوں پر "مہر" لگ جاتی ہے اور اپنا ہی سایہ ساتھ چھوڑ دیتا ہے
5 Peyam E Mashraq: گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی کو اقتباس گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی کو " جان نثار" کی والہانہ سچی محبت۔ "اندھے قانون"کی لاٹھی ۔۔۔ "دنیا" کے ہر مذہب کی رض...

1 comment:

  1. "بھاگ سے بھاگوان تک "
    http://noureennoor.blogspot.com/2014/08/blog-post_19.html
    اس لنک میں درج ذیل اقتباس کا مکمل بلاگ پڑھ سکتے ہیں۔ جو میں نے اسلام آباد کے دھرنوں کے پس منظر میں لکھا۔ شکریہ

    ReplyDelete

< >