Wednesday, August 20, 2014

کہو، تم کیوں جھجکتے ہو ؟

کہو، تم کیوں جھجکتے ہو ؟
کہا، خود جان سکتے ہو

کہو، یہ درد کیسا ہے ؟
کہا، احساس رکھتے ہو

بھلا کیا دل کے اندر ہے؟
کہا، تم ہی دھڑکتے ہو

محبت کس کو کہتے ہیں؟
کہا، کیا زہر چکھتے ہو

کہا، محفوظ رکھے رب
کہا، بیدرد لگتے ہو

بھلا دل گم ہوا کب سے؟
کہا، جب سے بھٹکتے ہو

کہو، شمعیں جلیں کیسے ؟
کہا، پروانہ بنتے ہو؟

کہو، اب کیا رہا باقی؟
کہا، پھر کس سے ڈرتے ہو؟

کہا، وہ بھول سکتا ہو؟
کہا، کیا بات کرتے ہو؟

کہا، منزل مقابل ہے؟
کہا، پھر کیوں بھٹکتے ہو؟
5 Peyam E Mashraq: کہو، تم کیوں جھجکتے ہو ؟ کہو، تم کیوں جھجکتے ہو ؟ کہا، خود جان سکتے ہو کہو، یہ درد کیسا ہے ؟ کہا، احساس رکھتے ہو بھلا کیا دل کے اندر ہے؟ کہا، تم...

No comments:

Post a Comment

< >